سرکل پولیس چشتیاں کی کاروائی ملزم گرفتار کر کی30بور پسٹل اور گولیاں بر آمد کر لیں

منگل 25 جولائی 2017 23:01

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) سرکل پولیس چشتیاں نے مختلف مقامات پر کاروائی کے دوران پل سوڈھا مائنر کے قریب موضع مہارشریف کے رہائشی ملزم محمد عامر کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور اور گولیاں برآمد کر لیں۔جبکہ قاضیوالا روڈ فاطمہ پلازہ کے قریب ملزم عبدالرحمٰن کو گرفتار کر کے دیسی شراب برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح موضع بونگہ جھیڈواں کی ایک بستی میں کاروائی کے دوران شراب کی چالو بھٹی اور شراب کشید کرنے والے آلات برآمد کر کے ملزم محمد جاوید کو گرفتار کر لیا ہے ۔ مزیدبرآں تھانہ سٹی پولیس نے 13گجیانی روڈ پر واقع ایک دکان میں چھاپہ مار کر گیس سلنڈر سے ری فلنگ کرتے ہوئے چک 20گجیانی کے رہائشی ملزم جاوید اقبال کو گرفتار کر کے دکان میں موجود گیس سلنڈراوردیگر آلات قبضہ میں لے لیے ۔تھانہ شہر فرید اور تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :