ملتان بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا،کامیابی کا تناسب 81․68 فیصد رہا

منگل 25 جولائی 2017 23:01

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) ملتان بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔امتحانات میں کامیابی کا تناسب 81․68 فیصد رہا۔تفصیلات کے مطابق امتحانات میں 1لاکھ 796 طلبا و طالبات نے شرکت کی تھی۔ وجیہہ یونس نے 1091 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،کشف ایمان اورمحمد فہد نے 1089 نمبرلے کردوسری پوزیشن لی جبکہ فاطمہ منیر نے 1088 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

دریں اثناء تعلیمی بورڈ ملتان کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

ایک پوزیشن 3طلبہ کے حصے میں مشترکہ طور پر آئی۔ اس سے قبل 2‘2پوزیشنیں آتی رہی ہیں لیکن اس مرتبہ 3طلبہ نے ایک ہی پوزیشن حاصل کی ہے۔سائنس گروپ (بوائز) میں سوم پوزیشن کے حق دارمشترکہ طور پر تین امیدوارانٹھہرے ہیں۔ زکریا پبلک سکول ملتان کے طالب علم سعد امجد خان ولد محمدامجد فیض خان رولنمبر166505‘علامہ اقبال ہائر سیکنڈری سکول شجاعبادکے طالب علم محمدعزیز ولد محمد سحین رولنمبر153144 اور مسلم پبلک سکول ممتاز آباد ملتان کے طالب علم محمد انصب ولد محمد ناصرجاوید رولنمبر179052 نے 1084 نمبر لیکر مشترکہ طور پر سوم پوزیشن حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :