آئندہ الیکشن میں ڈولفن کے نشان کیساتھ پی ایس پی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی،پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما کرامت علی شیخ کی گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 23:01

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں ڈولفن کے نشان کیساتھ پی ایس پی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔پاک سرزمین مقبول جماعت بن رہی ہے جس میں ملک بھر سے لوگ شمولیت کر رہے ہیں۔ڈولفن کا انتخابی نشان پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان کے لیئے اللہ تعالی کا ایک تحفہ اور نعمت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی جنوبی پنجاب کے اضلاع سے آئے وفود اور عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست قومی سطحی ہے جوکہ ہرقسمی تعصب سے پاک ہے ۔اور انتخابی نشان ڈولفن کسی مسلک، مذہب یا لسانی سیاست کا ترجمان نہیں ہے۔یہی نشان ملکی ترقی واستحکام کی ضمانت ثابت ہوگا۔ہمارا انتخابی نشان امن کا نشان ہے جوکہ انسان دوست ہے۔ اس موقع پر ریاض دھرالہ ایڈووکیٹ، ملک صابر، حاجی عاشق، ملک ربنواز، عبدالستار، عاشق حسین، ربنواز، فرحان احمد، شکیل انور، حاجی عبدالرحیم ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :