لاہور کو مسلسل دوسرے روز دہشت گردی کا نشانہ بننے سے بال بال بچا لیا گیا

سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں 2 خطرناک دہشت گرد گرفتار، تعلق کالعدم دہشت گردی تنظیم سے

muhammad ali محمد علی منگل 25 جولائی 2017 21:42

لاہور کو مسلسل دوسرے روز دہشت گردی کا نشانہ بننے سے بال بال بچا لیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) لاہور کو مسلسل دوسرے روز دہشت گردی کا نشانہ بننے سے بال بال بچا لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے شہر میں خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر ہنگامی کاروائی کی۔ کاروائی کے دوران سیکورٹی فورسز کی جانب سے 2 خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم دہشت گردی تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کو نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق دونوں دہشت گرد لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کاروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ کاروائی لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر کی گئی۔ دہشت گردوں کی شناخت علی نور اور سرتاج خان کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کے دہشت گرد حملے کے بعد لاہور شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ پر ہے۔ شہر بھر میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :