میاں محمدنواز شریف نے ملک و قوم کیلئے جوگرانقدر خدمات سرانجام دیںانکی ماضی میں مثال ملنا مشکل ہے،وزیر مملکت برائے صحت محترمہ سائرہ افضل تارڑ نے

جو لوگ وزیر اعظم کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر انکی کردار کشی کررہے تھے قوم ان کا گریبان چاک ہوتے دیکھے گی، سوئی گیس فراہمی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 25 جولائی 2017 23:01

میاں محمدنواز شریف نے ملک و قوم کیلئے جوگرانقدر خدمات سرانجام دیںانکی ..
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے حافظ آباد کے مختلف دیہات میں فراہمی سوئی گیس کے منصوبوں کی افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمدنواز شریف نے ملک و قوم کے لئے جوگرانقدر خدمات سرانجام دی ہیںانکی ماضی میں مثال ملنا مشکل ہے اور مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق ایک ایسی جماعت سے ہے جو اسلامی نظریات کی حامل اور محب وطن جماعت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خداوندکریم کا نظام ایسا ہے کوئی اسکی نظر سے نہیں بچ سکتا۔جو لوگ نواز شریف کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر انکی کردار کشی کررہے تھے آج قوم انکا دامن چاک چاک ہوتے دیکھ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ خداوندکریم کے فضل و کرم سے آئندہ الیکشن میں بھی کلین سویپ کرے گی۔ اور عوام اسکے خلاف کی جانے والی تمام سازشوںکو ملیا میٹ کردیں گے۔تقاریب سے چوہدری محمدبخش تارڑ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :