پنجاب حکومت نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں،صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب رضا علی گیلانی

فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں تمام سرکاری اداروں کے افسران اور ملازمین ہمہ وقت چوکس رہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے، اجلاس سے خطاب

منگل 25 جولائی 2017 23:00

پنجاب حکومت نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے ..
خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیںفی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں تاہم تمام سرکاری اداروں کے افسران اور ملازمین ہمہ وقت چوکس رہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے ۔

سیلاب کے دوران استعمال ہونے والی مشینری اور آلات درست حالت میں رکھیں اس سلسلہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع خانیوال میں سیلاب سے بچائو کے لیے کی جانے والی پیشگی تیاری اور انتظامات بارے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

جس میں ایم پی اے چوہدری فضل الرحمان ‘ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال ‘ ڈی پی او جہانزیب نذیر خان ‘ چیئرمین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ ‘چیئرمین میونسپل کمیٹی مسعود مجید ڈاہا ‘ ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز آغا ظہیر عباس ‘ امجد سلیم سرگانہ ‘ عمران عصمت ‘ طارق حسین بھٹی ‘ڈی او ایمر جنسی ڈاکٹر اعجاز انجم ‘ محکمہ انہار ‘ صحت ‘ لائیو سٹاک ‘ انفارمیشن ‘ ریسکیو 1122‘ خوراک سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب ممکنہ سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے سیلابی علاقوں میں سیلاب سے بچائو بارے مشینری ‘آلات ‘ادویات ‘ خوراک اور دیگر امدادی سامان کی کمی کو بھر پور طریقے سے پورا کرے گی اس لیے ضلع خانیوال میں اگر کسی ادارے کے پاس سیلابی حوالہ سے کسی چیز کی کمی ہو تو ا س بابت فوری بتائے ا س کی تمام ڈیمانڈ پوری کی جائے گی ۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے ضلعی انتظامیہ ‘ریسکیو 1122‘ محکمہ صحت ‘ لائیو سٹاک ‘ زراعت ‘ انہار‘پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کی طرف سے کیے جانے والے پیشگی انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ تمام سرکاری اداروں کی طرف سے سیلاب سے بچائو بارے مکمل کیے جانے والے پیشگی انتظامات بارے سرٹیفکیٹ حاصل کر لیے گئے ہیں اور انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات ہمہ وقت چوکس ہیں ۔

متعلقہ عنوان :