وزیرریلوے کا وزیرپٹرولیم سے رابطہ، موجودہ پٹرولیم صورتحال بارے ریلوےکی خدمات پیش کرنے کا کہہ دیا

منگل 25 جولائی 2017 21:40

وزیرریلوے کا وزیرپٹرولیم سے رابطہ، موجودہ پٹرولیم صورتحال بارے ریلوےکی ..

لاہور : (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-25جولائی-2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کیا ہے اور انکو حالیہ پٹرولیم بحران پر ریلوے کی خدمات پیش کرنے کا کہا  ہے، وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے شاہد خاقان عباسی سے پٹرول کی رنقل و حرکت کے لیے ریلوت کی خدمات کرنے کا اعلان کیا ہے اور شاہد خاقان عباسی کو ریلوے کی خدمات حاصل کرنے کا بھی کہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے افسران کو یہ ہدایت بھی جاری کیں ہیں کہ وہ پاکستان اسٹیٹ آئل سے رابطہ کرکے جلد از جلد پٹرول کی نقل و حرکت کی یقینی بنائیں تاکہ  ملک میں جاری پٹرولیم  مصنوعات کی قلت کو ختم کیا جاسکے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہٹرتال کے باعث ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت ہے اور تاحال  آئل ٹینکر ایسوی ایشن ہڑتال پر قائم ہے۔