ایم کیوایم پاکستان اورحق پرست نمائندے ’’اختیارات محدود اورجذبہ لامحدود‘‘کے تحت شہرِقائدکی ترقی کیلئے کام کرتے رہیںگے،امین الحق

منگل 25 جولائی 2017 22:57

ایم کیوایم پاکستان اورحق پرست نمائندے ’’اختیارات محدود اورجذبہ لامحدود‘‘کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن وانچارج شعبہ اطلاعات سیدامین الحق نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کوئی سیاسی ونگ نہیںبلکہ یہ ایک منظم جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ مظلوم عوام کی نمائندہ جماعت ہے جوکراچی کے وسائل پرقابض حکومتی انتظامیہ حق پرست قیادت کوانقلابی کام کرنے سے نہیںروک سکتی ۔

انہوںنے سبزانقلاب شجر کاری مہم ایک انقلابی قدم ہے جسے بلدیہ وسطی نے شروع کرکے ایک اچھی داغ بیل ڈالی ہے۔انہوںنے یہ بات ضلع وسطی میںجاری سبزانقلاب شجرکاری مہم میںحصہ لیتے ہوئے واٹرپمپ چورنگی پرگلِ مہر کا پودہ لگاکرکیا۔سیدامین الحق نے صفائی مہم میںحصہ لیتے ہوئے فٹ پاتھ ررنگ بھی کیا۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیراحمد قائمخانی ، خاتون رکن قومی اسمبلی نگہت شکیل ضلع وسطی چیئرمین ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین سیدشاکرعلی ،بلدیاتی نمائندوںکے علاوہ عوام کی بہت بڑی تعداد موجودتھے۔

(جاری ہے)

سیدامین الحق نے اس موقع پراپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان عشرہِ صفائی مہم شروع کرنے جارہی ہے اس سے پہلے 100روزہ صفائی مہم بھی منعقدکرچکے ہیں ہم وہ کام بھی کر رہے ہیںحکومت سندھ کی ذمہ داریاںمیںشامل ہیں۔ایم کیوایم پاکستان اورحق پرست نمائندے اختیارات محدود اورجذبہ لامحدودکے تحت شہرکی ترقی کے لئے کام کرتے رہیںگے۔

انہوںنے عوام عشرہِ صفائی اورشجرکاری مہم میںبڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ سندھ کی حکومت شہرِقائدکواوون کرنے بجائے ڈس اوون کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی اداروںفنڈزجاری نہیںکئے جارہے۔انہوںنے مطالبہ کیاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اورضلعی بلدیات کوخصوصی فنڈزجاری کئے جائیںتاکہ وہ عوام کی فلاح وبہود کا کام بہترطورپر سرانجام دے سکیں۔

انہوںنے کہاکہ 9سالہ دورمیںبلدیاتی اداروںمیںمنتخب نمائندے نہ ہونے سے اس وقت ارباب اقتدارنے اربوںروپے کہاںخرچ کئی انہوںنے وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کیاکہ کراچی کے لئے خصوصی طورپرگرانٹ جاری کی جائیں۔اس موقع پرچیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے کہاکہ شجر کاری مہم ضلعی وسطی کی عوام کو آلودگی سے پاک پرفضاء ماحول فراہم کریگی عوام شجرکاری مہم میںبھرپورحصہ لیں۔اس موقع پرصحافی حضرات نے بھی پودے لگاکرمہم میںبھرپورطریقے سے حصہ لیا۔بلدیہ وسطی اسی ماہ 25ہزارپودے لگانے کاحدف رکھتی ہے جبکہ31دسمبرتک ایک لاکھ پودے لگائے جائیںگے۔