Live Updates

نواز شریف آمدن سے کہیں زائد اثاثے رکھتے ہوئے پکڑے گئے ، نواز شریف کے پاس اپنی دولت اور اثاثوں کا کوئی جواز نہیں،ثابت قدمی جب ہی میسر آتی ہے جب انسان حق اور سچ کیساتھ کھڑا ہو

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کا بیان

منگل 25 جولائی 2017 22:57

نواز شریف آمدن سے کہیں زائد اثاثے رکھتے ہوئے پکڑے گئے ، نواز شریف کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نواز شریف آمدن سے کہیں زائد اثاثے رکھتے ہوئے پکڑے گئے ہیں، نواز شریف کے پاس اپنی دولت اور اثاثوں کا کوئی جواز نہیں،یہی وجہ ہے کہ منی ٹریل کا نام آتے ہی نواز شریف پتلی گلی سے بھاگ نکلتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا کہ دوسری طرف عمران خان ہیں جن کی دولت اور اثاثے سب قوم کے سامنے ہیں،عمران خان کی آمدن اور وسائل میں کوئی تضاد نہیں پھر بھی پورا منی ٹریل لئے میدان میں کھڑا ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ثابت قدمی جب ہی میسر آتی ہے جب انسان حق اور سچ کیساتھ کھڑا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پسپائی اور فرار ازل سے ابد تک جھوٹ اور باطل کے مقدر میں لکھ دی گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات