ایس ای سی پی ریکارڈ بدلتا ہے تو پمرا سپریم کورٹ تک میں غلط بیان جمع کرواتا ہے،اداروں کو یوں تباہ و برباد کرنے والے کی کیا سزا ہونی چاہیے،حکومت کا اداروں کیلئے واضح پیغام ہے کہ قانونی کی نہیں ہماری تابعداری کرو

تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمرکا بیان

منگل 25 جولائی 2017 22:57

ایس ای سی پی ریکارڈ بدلتا ہے تو پمرا سپریم کورٹ تک میں غلط بیان جمع کرواتا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمرنے کہا ہے کہ ایس ای سی پی ریکارڈ بدلتا ہے تو پمرا سپریم کورٹ تک میں غلط بیان جمع کرواتا ہے،اداروں کو یوں تباہ و برباد کرنے والے کی کیا سزا ہونی چاہیے،حکومت کا اداروں کیلئے واضح پیغام ہے کہ قانونی کی نہیں ہماری تابعداری کرو۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں تحر یک انصاف کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ سٹیٹ بنک کے قائم مقام گورنر کو وزیر خزانہ کی رضامندی کے بغیر اختیارات استعمال کرنے کی سزا دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی نالائقیوں اور کرپشن کا بوجھ عوام کو منتقل کرنے سے انکار پر حکومت نیپرا کو سبق سکھانے پر تل جاتی ہے،نیپرا کو لگام ڈالنے کیلئے سرے سے قانون ہی بدل دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سارے اقدامات اداروں کو برباد کرنے کا ایک مکمل نمونہ ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت کا اداروں کیلئے واضح پیغام ہے کہ قانون کی نہیں ہماری تابعداری کرو۔