Live Updates

جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگانے پر میں شریفوںکا اور ان کے حواریوں کا مشکور ہوں،شریفوں کے جھوٹے الزامات کی بدولت میں اپنا 40 سالہ مالی ریکارڈ تلاش کرنے میں کامیاب ہوا،خوشی ہے کہ میں نے خود کو احتساب کیلئے قوم کے سامنے پیش کیا، آج شریف خاندان قوم کے سامنے بالکل عیاں کھڑا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پیغام

منگل 25 جولائی 2017 22:57

جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگانے پر میں شریفوںکا اور ان کے حواریوں کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگانے پر میں شریفوںکا اور ان کے حواریوں کا مشکور ہوں،شریفوں کے جھوٹے الزامات کی بدولت میں اپنا 40 سالہ مالی ریکارڈ تلاش کرنے میں کامیاب ہوا،خوشی ہے کہ میں نے خود کو احتساب کیلئے قوم کے سامنے پیش کیا، آج شریف خاندان قوم کے سامنے بالکل عیاں کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگانے پر میں شریفوں کا اور ان کے حواریوں کا مشکور ہوں،شریفوں کے جھوٹے الزامات کی بدولت میں اپنا 40 سالہ مالی ریکارڈ تلاش کرنے میں کامیاب ہوا۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے خود کو احتساب کیلئے قوم کے سامنے پیش کیاہے اوراحتساب کے اسی عمل نے شریف خاندان کے مالی جرائم کا پردہ چاک کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ شریفوں نے منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، اثاثے چھپانے، جھوٹ بولنے اور جعل سازی جیسے سنگین جرائم کا ارتکاب کیاہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ آج شریف خاندان قوم کے سامنے بالکل عیاں کھڑا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات