Live Updates

پاکستان کی سیاست اور ریاست کا لائحہ عمل طے ہونے جارہا ہے ،ریاست کے وسائل کیس کو بچانے کے لیے استعمال ہورہے ہیں ، الیکشن کمیشن میں اکبر ایس بابر، ہاشم بھٹہ کی درخواست میں ایک جیسے الزامات ہیں،حنیف عباسی کی دائر درخواست بھی اسی نوعیت کی ہے، حکومت نے ساز ش کے تحت عمران خان کیخلاف مقدمات بنائے ہیں ،تمام حقائق سامنے آچکے ہیں۔ ہم نے کوئی چیز نہیں چھپائی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان اورتحریک انصاف کے ترجمان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 22:57

پاکستان کی سیاست اور ریاست کا لائحہ عمل طے ہونے جارہا ہے ،ریاست کے وسائل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست اور ریاست کا لائحہ عمل طے ہونے جارہا ہے،سپریم کورٹ جے آئی ٹی پر اعتراضات کو مسترد کرچکی ہے،ریاست کے وسائل کیس کو بچانے کیلئے استعمال ہورہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں اکبر ایس بابر، ہاشم بھٹہ کی درخواست میں ایک جیسے الزامات ہیں،حنیف عباسی کی دائر درخواست بھی اسی نوعیت کی ہے، حکومت نے ساز ش کے تحت عمران خان کیخلاف مقدمات بنائے ہیں ،تمام حقائق سامنے آچکے ہیں۔

ہم نے کوئی چیز نہیں چھپائی۔وہ منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

بابر اعوان نے کہاکہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی کا مطالبہ غیرقانونی ہے۔عمران خان کے خلاف کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ وہ نااہل ہوجائیں ۔جبکہ بعض کی یہ ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں عمران خان کی تمام تفصیلات پیش کر دی ہیںاورسپریم کورٹ کو وہ تفصیلات بھی دیں جو مانگی نہیں گئی تھیں۔اس وقت 4مقدمات قومی منظر نامے پر چھائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام حقائق سامنے آچکے ہیں۔ ہم نے کوئی چیز نہیں چھپائی،1976 کا توہین عدالت قانون ختم ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کارروائی کا اختیار نہیں ہے،صرف سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کو توہین عدالت پر کارروائی کا اختیار ہے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کسی قیمت پر پاناما کیس سے پیچھے نہیںہٹے گی۔ نعیم الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں اکبر ایس بابر، ہاشم بھٹہ کی درخواست میں ایک جیسے الزامات ہیں۔حنیف عباسی کی دائر درخواست بھی اسی نوعیت کی ہے۔ نعیم الحق نے کہاکہ حکومت نے ساز ش کے تحت عمران خان کیخلاف مقدمات بنائے ہیں ۔الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں 3 کیس فائل کئے گئے ہیں جن میں ایک ہی الزام ہے۔ہم نے سپریم کورٹ میں عمران خان کی وہ تفصیلات بھی دیں جو مانگی نہیں گئی تھیں۔تمام حقائق سامنے آچکے ہیں۔ ہم نے کوئی چیز نہیں چھپائی۔:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات