Live Updates

وزیراعظم کے بعد خواجہ آصف کا اقامہ بھی منظر عام پر آگیا، آصف وفاقی وزیر ہونے کے ساتھ دبئی میں ایک کمپنی کے ملازم ہیں، وزیر دفاع نے اقامے سے حاصل آمدنی الیکشن کمیشن گوشواروں میں شامل نہیں کی ،ان سے متعلق حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے،خواجہ آصف سے متعلق جو دستاویزات ملی ہیں وہ حیران کن ہیں، خواجہ آصف کی کرپشن ثبوتوں کے ساتھ عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عثمان ڈار کا بیان

منگل 25 جولائی 2017 22:50

وزیراعظم کے بعد خواجہ آصف کا اقامہ بھی منظر عام پر آگیا، آصف وفاقی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بعد خواجہ آصف کا اقامہ بھی منظر عام پر آگیا،خواجہ آصف وفاقی وزیر ہونے کے ساتھ دبئی میں ایک کمپنی کے ملازم ہیں،خواجہ آصف نے اقامے سے حاصل آمدنی الیکشن کمیشن گوشواروں میں شامل نہیں کی ،ان سے متعلق حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے،خواجہ آصف سے متعلق جو دستاویزات ملی ہیں وہ حیران کن ہیں، تحریک انصاف نے خواجہ آصف کی نا اہلی کے لئے قانونی چارہ جوئی پر غور کرنا شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں بابر اعوان سے مشاورت ہوئی۔

منگل کو اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عثمان ڈار نے کہا کہ (ن) لیگ کا سیالکوٹی درباری اقامے والا نکلا۔

(جاری ہے)

آرٹیکل باسٹھ, تریسٹھ کے تحت خواجہ آصف کو بھی گھر بھیجیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقامہ ان کمپنیوں سے لیا گیا جنہیں پراجیکٹ کی مد میں فائدہ دیا گیاتھا۔ اقامہ کرپشن کر کے ملک سے بھاگنے کا چور راستہ ہے۔ خواجہ آصف سے متعلق حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

خواجہ آصف کی کرپشن ثبوتوں کے ساتھ عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عثمان ڈار نے یہ بھی کہا کہ ممکنہ وزیراعظم موجودہ وزیراعظم سے مہا کرپٹ نکلا۔ پاکستان میں کرپشن کی لوٹ سیل لگانے والے باہر نوکریاں کر رہے ہیں۔ عمران خان کا اقامہ نکلتا تو ن لیگ آسمان سر پر اٹھا چکی ہوتی۔عمران خان کا اقامہ نہیں کیونہ ایک ایک پیسہ ملک میں ہے۔خواجہ آصف سے متلعق جو دستاویزات ملی ہیں وہ حیران کن ہیں۔خواجہ آصف اقامہ نکلنے کے بعد شیروانی والے سے پیسے واپس لے لیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات