ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ،پولیس ملزمان کیخلاف پھر عدالت میں چالان پیش نہ کرسکی،عدالت نے سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی

منگل 25 جولائی 2017 22:50

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ،پولیس ملزمان کیخلاف پھر عدالت میں ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس منگل کے روز پیشی پر بھی ملزمان کیخلاف عدالت میں چالان پیش نہ کرسکی۔ عدالت نے مکمل چالان جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق ملتان پولیس قندیل بلوچ قتل کیس میں ایک سال گزرنے کے باوجود مکمل چالان عدالت میں پیش نہیں کرسکی۔

(جاری ہے)

منگل کو کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید ضیغم عباس نے تفتیشی پولیس افسر نور اکبر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت میں پراسکیوشن برانچ کی جانب سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے ملزمان مفتی عبدالقوی، عارف اور اکرم کو چالان میں پیش نہیں کیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو مکمل چالان جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔