لاہور دھماکہ در اصل قومی معیشت کے مستقبل پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش ہے،سی پیک ملک کا معاشی مستقبل ہے اور یہ حملہ سی پیک اور ملکی امن واستحکام کے خلاف بیرونی سازش ہے،سفاک دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے ملک دشمن عناصر ناکا م ونامراد ہوںگے

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی وفد سے ملاقات میں گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 22:50

لاہور دھماکہ در اصل قومی معیشت کے مستقبل پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ لاہور دھماکہ در اصل قومی معیشت کے مستقبل پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش ہے،سی پیک ملک کا معاشی مستقبل ہے اور یہ حملہ سی پیک اور ملکی امن واستحکام کے خلاف بیرونی سازش ہے،سفاک دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے ملک دشمن عناصر ناکا م ونامراد ہوںگے۔

وہ منگل کو میاں نواز شریف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری فیصل سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت تمام قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع ہمارے لیئے ناقابل تلافی نقصان اور سانحہ ہے۔تمام شہدا کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور ملک میں ہر صورت امن قائم ہوگا۔دہشت گردوں کے خلاف کاروائی اور آپریشن انکے مکمل خاتمے تک جاری رہنا چاہیئے۔دہشت گردوں کی یہ کاروائی انکی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔انکی کمر ٹوٹ چکی ہے اسلیئے وہ ایسی اوچھی اور گھٹیا حرکتیں کر رہے ہیں مگر سیکیورٹی ادارے ملکی استحکام ضرور یقینی بنائیں گے۔اور پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔