سانحہ لاہور پر سیاسی بیان، نجی ٹی وی اینکر نے وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی کلاس لےلی

منگل 25 جولائی 2017 21:24

سانحہ لاہور پر سیاسی بیان، نجی ٹی وی اینکر نے وزیرقانون پنجاب رانا ..
اسلام آباد: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-25جولائی-2017ء) نجی ٹی وی کے اینکر اورسینئر صحافی سید علی حیدر نے وزیر قانون پنجاب کی سانحہ لاہور پر سیاسی بیان بازی پر کلاس لےلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے سانحہ لاہور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سانحہ لاہور کے شہدا اور انکے لواحقین سے یکجہتی کرنے کی بجائے سیاسی بیان بازی شروع کردی تاہم ان کو وہاں موجود کچھ رپورٹر حضرات نے روکنے کی کوشش کی لیکن رانا ثناء اللہ اپنا بیان دیکر ہی چپ کیے جس پر اینکر علی حیدر نے راناثناء کی کلاس کرڈالی۔

اینکر کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ صاحب آپ کو آج کے دن ایسی بیان بازی سے گریز کرنا چائیے تھا آپ ہمارے لیڈر ہیں اور لیڈر کو ایسی چیزیں زیب نہیں دیتی تاہم اینکر کا مزید کہنا تھا کہ بطور ہمارے لیڈر آپ نے ہمارے سر شرمندگی سے جھکا دیئے ہیں۔ اینکر علی حیدر کا راناثناء اللہ کو مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحضہ کیجیئے۔