پشین ،سرانان میں لیویز فورس کی کارروائی، چوروں اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ملزمان اسلحے سمیت گرفتار

منگل 25 جولائی 2017 22:26

پشین ،سرانان میں لیویز فورس کی کارروائی، چوروں اور اہلکاروں کے درمیان ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) پشین کے علاقے سرانان میں لیویز فورس کی کارروائی چوروں اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ملزمان اسلحے سمیت گرفتار ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر بالاچ عزیز نے خفیہ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر مہران بلوچ کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جنہوں نے چوروں اور ڈاکوئوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے سرانان کے مقام پر موٹر سائیکل چور گروہ پر چھاپہ مارا ملزمان نے لیویز فورس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی فائرنگ کے تبادلے کے بعد چوروں کے سرغنہ قاسم ولد سمیع اللہ اورسمیع اللہ ولد ثناء اللہ کو لیویز نے گرفتار کرلیا او رانکے قبضے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل ،تین عددمیگزین اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلیئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :