دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کرنا ہو گا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ملکی سلامتی کیلئے آخری سانس تک مقابلہ کرینگے، ثروت اعجاز قادری

منگل 25 جولائی 2017 22:23

دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کرنا ہو گا، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کرنا ہو گا، دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ملکی سلامتی کیلئے آخری سانس تک مقابلہ کرینگے، لاہور خود کش دھماکہ کھلی دہشتگردی ہے دہشتگردی کے اصل کرداروں کو انہی کی زبان میں جواب دینا ہوگا ،لاہور دھماکے میں پولیس اہلکاروں وشہریوں قوموں کی ترقی کا دارومدار تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے میں ہے ،حکومت امیر غریب کا فرق ختم کرکے یکساں تعلیمی معیار بنائے،غریب عوام کوکی شہادت پر پوری قوم غمزدہ ہے، غربت سے نجات دلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ،دہشتگردی نے معاشی طور پر پاکستان کو شدید نقصان پہنچایا ہے ،موجودہ حکمران دعوئوں اور زبانی جمع خرچ کے بجائے عوام کو ریلیف فراہم کریں ،کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیں ،تبدیلی لانے کیلئے عوام کو گھروں سے نکلنا ہوگا ،جو قوم اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد نہیں کرتی تاریخ گواہ ہے کہ وہ اندھیروں میں ہی رہتی ہیں ،نیو جنریشن ہمار ااثاثہ ہیں حکومت نوجوانوں کو آگے لاکر خدمت کرنے کا موقع فراہم کرئے ، عوام کی فلاح و بہبود اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت اورنگی ٹائون سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اپنے شہید قائدین کے مشن کو ہرحال میں پوراکر ینگے اس راہ میں آنیوالی ہر رکاوٹ کو اپنے شعور سے گرادینگے ،کرانہوں نے کہا کہ اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کو بحال کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیںگے ،اہلسنت کی پہچان لبیک یارسول اللہ ﷺ ہے کارکنان عوام میں شعور بیدار کریں ،اہلسنت کے تحفظ اور کھوئے ہوئے تشخص کو واپس لانے کیلئے ہر عاشق رسول کو میدان میں آنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ،کرپشن اور اقرباء پروری نے معیشت کو غیر مستحکم کیا ہے ،8کروڑ سے زائد مظلوم غریب عوام حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ،حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ مرکوز کرئے ،انہوں کا کہنا تھا کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرکے ہی جمہوریت کو مضبوط بنایا جاسکتاہے ،عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :