عوامی لیڈرکوغیرجمہوری طریقے سے نہیں ہٹاناچاہئے ، راناثناء اللہ

یوسف رضاگیلانی اورنوازشریف کاموازنہ نہیں کیاجاسکتا،ہمیں سپریم کورٹ کاکندھااستعمال نہیں کرناچاہئے،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 22:17

عوامی لیڈرکوغیرجمہوری طریقے سے نہیں ہٹاناچاہئے ، راناثناء اللہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ عوامی لیڈرکوغیرجمہوری طریقے سے نہیں ہٹاناچاہئے ،یوسف رضاگیلانی اورنوازشریف کاموازنہ نہیں کیاجاسکتا،ہمیں سپریم کورٹ کاکندھااستعمال نہیں کرناچاہئے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اسمبلی میں تقریرکرنے پرکبھی کسی کونااہل قرارنہیں دیاگیا،نوازشریف مقبول لیڈرہیں انہیں غیرجمہوری طریقے سے نااہل نہیں کیاجاسکتا۔

انہوںنے کہاکہ یوسف رضاگیلانی اوروزیراعظم نوازشریف کاموازنہ بھی نہیں کیاجاسکتا۔عوامی لیڈرکوغیرجمہوری طریقے سے نہیں ہٹایاجاسکتا۔ہمیں سپریم کورٹ کاکندھااستعمال نہیں کرناچاہئے ۔پاناماکافیصلہ بھی سپریم کورٹ نے کرناہے ،اگر62،63پرکسی کوہٹاناہے توکئی بچ نہیں سکتا۔راناثناء اللہ نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کے خلاف سازش ہورہی ہے ،وزیراعظم پرکوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :