وفاقی وزیر ریلوے سعد فیق نے پیٹرول کی ترسیل کیلئے ریلوے کی خدمات پیش کردیں

ریلوے حکام کو پی ایس او سے رابطہ کرنے کی ہدایت

منگل 25 جولائی 2017 22:17

وفاقی وزیر ریلوے سعد فیق نے پیٹرول کی ترسیل کیلئے ریلوے کی خدمات پیش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد فیق نے پیٹرول کی ترسیل کیلئے ریلوے کی خدمات پیش کردیں اور ریلوے حکام کو پی ایس او سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا‘ ٹیلی فونک رابطے میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آئل ٹینکرز کی ہڑتال پر افسوس ہے‘ قوم کو مشکل سے نکالنا ہے ہڑتالی کلچر کی حمایت نہیں کر سکتے۔

سعد رفیق نے پیٹرول کی نقل و حمل کیلئے ریلوے کی خدمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کے پاس اضافی نجن بھی ہیں اور رولنگ اسٹاک بھی موجود ہے چاروں صوبوں میں پٹری کے ساتھ پمپوں کو پیٹرول کی سپلائی کر سکتے ہیں وزیر ریلوے نے ریلوے حکام کو پی ایس او سے رابطہ کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :