’’کھل گئے ہیں نئے سرے سے حساب سارے تیرے،ہمارے سوال سارے جوب سارے‘‘

جن جن کے پانامہ یا اقامہ میں نام آئے ہیں سب عدالت جائیں گے، اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دیں گے،خرم دستگیر

منگل 25 جولائی 2017 22:17

’’کھل گئے ہیں نئے سرے سے حساب سارے تیرے،ہمارے سوال سارے جوب سارے‘‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) ایسی احتساب کی بہار آئی ہے ’’کھل گئے ہیں نئے سرے سے حساب سارے تیرے،ہمارے سوال سارے جوب سارے‘‘ جن جن کے پانامہ یا اقامہ میں نام آئے ہیں سب عدالت جائیں گے اور اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر صنعت و تجارت خرم دستگیر نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پر جو اقامہ کا مسئلہ اٹھایا گیا ہے وزیراعظم نے 2013 ء کے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کے ساتھ اقامہ کے متعلق دستاویزات جمع کرائیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کا طریقہ کار انصاف پر مبنی نہیں تھا۔ جے آئی ٹی کے سامنے وزیراعظم اور ان کا خاندان پیش ہوا مگر جے آئی ٹی نے ان سے اقامے کے متعلق کوئی بات نہیں کی ۔ جب رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہوئی تو پتہ چلا اور اس پر ہم نے جواب دیا۔ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی توہین عدالت کی وجہ سے ہوئی تھی۔ وہ بھی کرپشن کو بچاتے ہوئے عدالت نے کہا کہ سوئس حکومت کو خط لکھیں مگر زرداری صاحب نے انا وزیر اعظم تو قربان کردیا مگر خط نہ لکھا۔ تحفظات ہونے کے باوجود وزیراعظم نواز شریف توہین عدالت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :