چیئرپرسن بی آئی پی ایس کا دورہ مہمند ایجنسی،نئے سروے کی پیش رفت کا جائزہ لیا

منگل 25 جولائی 2017 22:17

چیئرپرسن بی آئی پی ایس کا دورہ مہمند ایجنسی،نئے سروے کی پیش رفت کا ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء)وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ،ایم این اے ماروی میمن نے منگل کے روز مہمند ایجنسی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بی آئی ایس پی کی جانب سے کئے جانے والے نئے سروے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے گھر گھر سروے کرنے والی ٹیموں کا معائنہ کیا اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نوید اکبر اور معززین علاقہ سے ملاتین کیں جہاں انہوں نے قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (NSER)کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو مہمند ایجنسی میں بی آئی ایس پی کے سروے کی کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ بی آئی ایس پی100فیصد گھرانوں میں سروے کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سروے کے دوران کوئی گھرانہ سروے ہونے سے نہ رہ جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے "حقدار کو اُسکا حق"کے عزم کو پورا کرتے ہوئے اس وقت تک سروے کو جاری رکھا جائے گا جب تک تمام گھرانوں کا سروے نہیںکر لیا جاتااور مستحق کو اسکا حق نہیں مل جاتا۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو بتایا گیا کہ اپریل 2017میں مہمند ایجنسی میں شروع کئے جانے والے سروے میں 109 فیصدمتوقع گھرانوں کا سروے کیا جا چکا ہے۔ اب تک مہمند ایجنسی میں متوقع 48,825 گھرانوں کے علاوہ 53,520 گھرانوں کا سروے کیا جاچکا ہے۔ ابتدائی مرحلہ اپنے آخری مراحل میں ہے کیونکہ ملک بھر میں متوقع 2988109 گھرانوں میں سے 2380247 گھرانوں کا سروے کیا جا چکا ہے۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے سروے ٹیموں کو سیکورٹی مہیا کرنے پر پاکستان آرمی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی زیرقیادت اور عوام اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کے نتیجے میں ملک کی امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے ۔پاکستان کے ہر کونے میں پہنچنے کیلئے پاکستان آرمی کی جانب سے تعاون بہت اہمت کا حامل ہوگا۔

مہمند ایجنسی کی خواتین نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا پُرجوش استقبال کیا۔ خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ NSERایک قومی اثاثہ ہے جسے متعدد وفاقی اور صوبائی فلاح و بہبود اقدامات کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ بی آئی ایس پی میں اندراج سے مستحق خواتین نہ صرف مالی معاونت حاصل کریں گی بلکہ دیگر فلاحی اقدامات سے مستفید ہونے کے قابل بھی ہونگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ NSERانتہائی غریب افراد تک رسائی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے اور ترقیاتی منصوبہ بندی کیلئے ضروری ہے، بی آئی ایس پی غلطی سے پاک اندارج کو یقینی بنائے گا۔ ٹیکنالوجی پر مبنی آٹومیٹڈ سسٹم بی آئی ایس پی کو سروے کے دوران 100%درست ڈیٹا اکھٹا کرنے اور اسی وقت غلطیوں کو دور کرنے کے اہل بناتا ہے۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی نوید اکبر نے چیئرپرسب بی آئی ایس پی کی از خودسروے کی نگرانی کرنے پر تعریف کی اور بی آئی ایس پی سروے اور سروے ٹیموں کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔