میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ کا دامن صاف ہے پختونخوا کا کونہ کونہ مسلم لیگ کا گڑ ھ بن چکاہے، شاہد خاقان عباسی

شہباز شریف نے میٹرو بس سروس سے لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کیا، پرویز خٹک رکشہ سروس بھی شروع نہ کر سکے سی پیک کے راستے پاکستان کو ایشین نہیں بلکہ دنیا کا ٹائیگر بنانا ملکی ترقی کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہا، شیر گڑھ میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 25 جولائی 2017 22:13

میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ کا دامن صاف ہے پختونخوا کا کونہ کونہ ..
شیرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ صوبہ جس کے بارے میں مخالفین یہ تاثر دے رہے تھے کہ یہاں مسلم لیگ کے ساتھ چند سو افراد وابستہ ہیں لیکن پختون قوم باضمیر اور اچھے برے میں تمیز کرنے والے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) ان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں شیرگڑھ کے ایک چھوٹے سے گائوں میں انسانوں کے ٹھاتھیں مارتے ہوئے سمندر نے یہ ثابت کیا کہ پختونخوا کا کونہ کونہ مسلم لیگ کا گڑ ھ بن چکاہے شیرگڑھ واقعی شیروں کا گڑھ ہے آج شیرگڑھ کے باسیوں نے میاں نواز شریف اور مسلم لیگ کے حق میں اپنا فیصلہ سنادیا وہ پیر کے روز شیرگڑھ شامیلات کے مقام پر ایم پی اے جمشید خان مہمند کی رہائش گاہ پر پی کے 27 کے گھر گھر کو سوئی گیس کی فراہمی کے ایک ارب اور پچاس کروڑ روپے کے بہت بڑے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے اس سے قبل انہوں نے جلالہ پل کے مقام پر تختی کے نقاب کشی کرتے ہوئے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا بعد میں وہ شامیلات کے مقام پر جلسہ کے پنڈال پہنچ کر جلسہ سے خطاب کیاجلسہ سے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام ، صوبائی جنرل سیکرٹری اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی اور مسلم لیگ کے میزبان ایم پی اے جمشید خان مہمند نے بھی خطاب کیا جبکہ سابق صوبائی وزیر عبدالسبحان خان نے سپاسنامہ پیش کیا جلسہ کی صدارت ایم پی اے جمشید خان مہمند کے والدبزرگوار حاجی تاج محمد خان کررہے تھے انہوں نے کہا کہ سازشی ٹولہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لئے پاکستان کے منتخب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر کرپشن کے الزمات لگارہے ہیں میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ کا دامن صاف ہے اور یہ فیصلہ 2018کو پاکستان کے 20کروڑ عوام دیں گے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے استحکام پاکستان کے لئے امریکہ کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور اب سی پیک کے راستے پاکستان کو ایشین نہیں بلکہ دنیا کا ٹائیگر بنانے جارہاہے پاکستان کی ترقی کے دشمنوں سے یہ ہضم نہیں ہورہاہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی صوبائی حکومت نے میاں شہباز شریف کی قیادت میں میٹرو بس سروس شروع کیا جس سے روز لاکھوں غریب استفادہ حاصل کررہے ہیں جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک پشاور میں رکشہ سروس بھی نہ شروع کرسکا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے مخالفین کی یہ بات غلط ثابت کردی کہ مسلم لیگ کے قائدین صوبہ خیبر پختونخوا کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ہے خیبر پختونخوا پاکستان کا اہم صوبہ ہے اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف صوبہ خیبر پختونخوا کی ترقی میں اتنی دلچسپی لے رہی ہے جتنا پنجاب اور دوسروں صوبوں میں لے رہی ہے اگر مخالفین کی یہ بات تسلیم کی جائے تو آج انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر کیوں پھوٹ پڑا2018 کو صوبہ خیبر پختونخوامیں اور مرکز میں مسلم لیگ کی حکومت ہوگی