خورشید احمد شاہ سے اڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے زیر تربیت افسران کے وفد کی ملاقات

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور اکاؤنٹس کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

منگل 25 جولائی 2017 22:10

خورشید احمد شاہ سے اڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے زیر تربیت افسران کے وفد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ سے چیمبر میں اڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے زیر تربیت افسران کی35رکنی وفد نے ملاقات کی اور ان سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور اکاؤنٹس کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائد حزب اختلاف نے کہا کہ انہوں نے بطور چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پوری کوشش کی ہے کہ پی اے سی کو مضبوط کیا جائے اور یہی وجہ ہے کہ اس کمیٹی میں پہلی بار چھ سینٹرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کی بہتری اور مضبوطی سے ملک مضبوط ہوتا ہے اس لئے ہمیں اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کرنا چاہئے۔ ملاقات میں ایکٹنگ اڈیٹر جنرل عمران اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری پی اے سی افتخار رحیم اور جوائنٹ سیکرٹری پی اے سی سید فیاض حسین شاہ بھی موجود تھے۔طارق

متعلقہ عنوان :