Live Updates

پاناما کیس کے بعد تحریک انصاف کی مقبولیت میں بڑا اضافہ، مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کمی واقع: گیلپ سروے

muhammad ali محمد علی منگل 25 جولائی 2017 21:08

پاناما کیس کے بعد تحریک انصاف کی مقبولیت میں بڑا اضافہ، مسلم لیگ ن کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) گیلپ سروے کے مطابق تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ جبکہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان کے سربراہ شفیع جیلانی نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت میں اب صرف 10 فیصد کا فرق رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین عوامی سروے میں پاناما کیس کے باعث ملسم لیگ ن کی مقبولیت میں اچھی خاصی کمی واقع ہوئی ہے۔

جبکہ تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت میں یکدم اضافہ ہوا ہے۔ 2013 کے انتخابات میں تحریک انصاف اور ن لیگ کی مقبولیت میں 28 فیصد کا فرق تھا۔ تاہم اب یہ فرق کم ہو کر صرف 10 فیصد رہ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گیلپ پاکستان کی جانب سے مختلف معاملات پر عوامی رائے جاننے کیلئے سروے کیے جاتے ہیں۔ انہی سروے کی بنیاد پر کسی سیاسی رہنما یا سیاسی جماعت کی عوامی مقبولیت کا بھی اندازہ لگایا جاتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات