جے آئی ٹی رپورٹ کے والیوم 10 کے بارے وزیراعظم کے وکیل نے انکو سب بتادیا

منگل 25 جولائی 2017 20:50

جے آئی ٹی رپورٹ کے والیوم 10 کے بارے وزیراعظم کے وکیل نے انکو سب بتادیا
اسلام آباد: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-25جولائی-2017ء) نجی ٹی وی پروگرام کے سینئر اینکر اورصحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے جے آئی ٹی رپورٹ کے والیوم 10کو پڑھا ہے البتہ انہوں نے وزیراعظم کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صابر شاکر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو جے آئی ٹی کے والیوم 10 بارے کہا ہے کہ وززیراعظم صاحب والیوم 10 میں ایسی خوفناک چیزیں موجود ہیں کہ اگر وہ منظر عام پر آگئیں تو لوگ پاناما لیکس کو بھول جائینگے اور ایک نیا پنڈوراباکس کھل جائیگا۔

تاہم وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے یہ بھی کہا کہ اگر والیوم 10میں موجود جو کچھ بھی ہے اگر وہ سچ پر مبنی ہے تو میاں صاحب آپ کو ایسے حالات میں چلے جانا ہی بہتر ہے۔ صابر شاکر نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحضہ کیجیئے

متعلقہ عنوان :