ماڑی پور روڈ پر پولیس مقابلے کے بعد تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے

منگل 25 جولائی 2017 21:55

ماڑی پور روڈ پر پولیس مقابلے کے بعد تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) ماڑی پور روڈ پر پولیس مقابلے کے بعد تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کلری پولیس نے ماڑی پور روڈ پر پولیس مقابلہ کے بعد تحریک طالبان کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عمران عرف نیک اور عبداللہ عرف سلیم کے ناموں سے ہوئی۔ مقابلے کے دوران چار کارندے عبدالجبار، ارسلان، یاسر اور محمد عمیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ،اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئے۔

متعلقہ عنوان :