لاہور دھماکہ قومی معیشت کے مستقبل پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش ہے، جاوید ہاشمی

دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے ،ملک دشمن عناصر ناکا م ونامراد ہونگے، چیئرمین ایجوکیشن ٹرسٹ نواز شریف سے گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 21:51

لاہور دھماکہ قومی معیشت کے مستقبل پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش ہے، جاوید ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ لاہور دھماکہ در اصل قومی معیشت کے مستقبل پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش ہے، سفاک دہشتگرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے ،ملک دشمن عناصر ناکا م ونامراد ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں نواز شریف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری فیصل سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت تمام قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع ہمارے لیئے ناقابل تلافی نقصان اور سانحہ ہے۔تمام شہدا کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور ملک میں ہر صورت امن قائم ہوگا۔دہشت گردوں کے خلاف کاروائی اور آپریشن انکے مکمل خاتمے تک جاری رہنا چاہئے، دہشت گردوں کی یہ کاروائی انکی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔انکی کمر ٹوٹ چکی ہے اس لئے وہ ایسی اوچھی اور گھٹیا حرکتیں کر رہے ہیں مگر سیکیورٹی ادارے ملکی استحکام ضرور یقینی بنائیں گے۔اور پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔