Live Updates

عمران خان اپنی مکمل و حقیقی منی ٹریل پیش کر کے قوم کے سامنے سرخرو ہو چکے ہیں،شاہ محمود قریشی

پاکستان کو بھی ایسے ہی رہنما کی اشد ضرورت ہے جو مالی بدعنوانی و لالچ سے بے نیاز ہو ، پارٹی رہنمائوں سے گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 21:51

عمران خان اپنی مکمل و حقیقی منی ٹریل پیش کر کے قوم کے سامنے سرخرو ہو ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین ، ممبر قومی اسمبلی و سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی مکمل و حقیقی منی ٹریل پیش کر کے قوم کے سامنے سرخرو ہو چکے ہیں ، مالی شفافیت اور ہر لحاظ سے کرپشن سے پاک آمدنی کی تفصیل سامنے آنے کے بعد عمران خان دوسرے سیاسی رہنمائوں کیلئے ایک روشن مثال بنے ہیں،پاکستان کو بھی ایسے ہی رہنما کی اشد ضرورت ہے جو مالی بدعنوانی و لالچ سے بے نیاز ہو۔

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز پارٹی کے بنیادی کارکن و سابق ریجنل سیکرٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب و سینئر نائب صدر ضلع ملتان جواد امین قریشی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانامہ لیکس کو تحریک انصاف نے ہی زندہ رکھا اور انجام تک پہنچایا ورنہ قوم کو اس سلسلے میں بھی اندھیروں میں رکھا جاتا اور بدعنوان ٹولہ روپ بدل بدل کر ایوان اقتدار پر قابض رہتے ۔

(جاری ہے)

اب عوام جان چکی ہے کہ کون اس کا حقیقی رہنما ہے اور کس کس نے عوامی امانت میں بددیانتی کی۔اگر تحریک انصاف کی صفوں میں کوئی بددیانت و کرپٹ شخصیت موجود ہے تو حکومت ان کیخلاف کارروائی عمل میں کیوں نہیں لاتی ۔ ن لیگ گمراہ کن پروپیگنڈہ کرکے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی ۔ عوام ان کے اصلی و مکروہ چہرے پہچان چکے ہیں۔ ملاقات کے دوران پارٹی کے تنظیمی معاملات بھی زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر سابق ضلعی صدر ملتان اعجاز حسین جنجوعہ بھی موجود تھے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات