وزیراعلیٰ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا ا جلاس ، کوٹ لکھپت میں خود کش حملے بارے ابتدائی رپورٹ پیش

اجلاس کے دوران دھماکے کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی گئی اور صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا گزشتہ روز کے افسوسناک واقعہ میں سفاک درندوں نے پولیس کے بہادر اہلکاروں ،معصوم شہریوں کو درندگی کا نشانہ بنایا‘شہبازشریف اندوہناک واقعہ نے پورے ملک کو سوگوار کیا ، ہر آنکھ اشکبار ہے،شہداء قوم کے ہیرو ہیں اور انکی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائیگی وطن کے امن کیلئے جانیں قربان کرنیوالوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے،شہداء کے خاندانوں اور انکے بچوں کا ہر ممکن دیکھ بھا ل کرینگے دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ملکر بھرپور اور موثر اقدامات کرنا ہیں، اس ضمن میں وضع کردہ پلان پر من وعن عملدرآمدیقینی بنانا ہوگا صوبے ،شہروں کے داخلی وخارجی راستوں پر نگرانی مزید سخت ،دہشت گردوں ،سہولت کاروں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے دشمن امن کے خلاف سازشیں کررہاہے ،ہمیں اتحادکی قوت سے دشمن کے مذموئم عزائم کو خاک میں ملانا ہے‘وزیراعلی پنجاب

منگل 25 جولائی 2017 21:51

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا ا جلاس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا ا جلاس منعقد ہوا ،جس میں کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں خود کش حملے کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی -اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز لاہور میں دہشت گردی کا انتہائی افسوسناک واقعہ ہواہے ،جس میں سفاک درندوں نے پولیس کے بہادر اہلکاروں اور معصوم شہریوں کو درندگی کا نشانہ بنایا اوراس اندوہناک واقعہ نے پورے ملک کو سوگوار کیا اوراس المناک واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار ہی-انہوںنے کہاکہ شہید پولیس اہلکار اور شہری قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی-وطن کے امن کے لئے اپنی جانیں قربان کرنیوالوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہی-وزیراعلی نے کہاکہ شہداء کے خاندانوں او ران کے بچوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کریں گے اور شہداء کے خاندانوں کا پوری طرح خیال رکھا جائے گا-انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہم سب کو ملکر بھرپور اور موثر اقدامات کرنا ہیں اور اس ضمن میں وضع کردہ پلان پر من وعن عملدرآمدیقینی بنانا ہوگا-وزیراعلی نے ہدایت کی کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے مزید موثر انداز میں اقدامات کئے جائیں-صوبے او رشہروں کے داخلی وخارجی راستوں پر نگرانی مزید سخت کی جائے -دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور انداز میں کارروائی کی جائی-زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں او ر عام شہریوں کی ہسپتالوں میں بہترین نگہداشت جاری رکھی جائی-انہوںنے کہاکہ دشمن امن کے خلاف سازشیں کررہاہے او رہمیں اتحادکی قوت سے دشمن کے مذموئم عزائم کو خاک میں ملانا ہے -انہوںنے کہاکہ زخمیوں کے علا ج معالجے میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گی-وزیراعلی نے ہدایت کی کہ زخمیوں کے تیمار داروں کو باقاعدگی سے کھانا او ردیگر سہولتیں مہیا کی جائیں-وزیراعلی نے امدادی سرگرمیاں اور زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے پر صوبائی وزراء صحت ، سیکرٹریز صحت ،ان کی ٹیم ، کابینہ کمیٹی برائے امن وامان اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا -اجلاس کے دوران دھماکے کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی گئی-صوبائی وزراء رانا ثنا ا للہ ، لیفٹیننٹ کرنل (ر) ایوب گادھی ،خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر ،چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، انسپکٹر جنرل پولیس، قانون نافذ کرنے والے سول اداروں کے اعلی حکام اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی -

متعلقہ عنوان :