مسلم لیگ ن میں بننے والے ہم خیال گروپ کا حصہ نہیں بنوں گا: چوہدری نثار کی وضاحت

muhammad ali محمد علی منگل 25 جولائی 2017 20:39

مسلم لیگ ن میں بننے والے ہم خیال گروپ کا حصہ نہیں بنوں گا: چوہدری نثار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) چوہدری نثار نے وضاحت کی ہے کہ مسلم لیگ ن میں بننے والے ہم خیال گروپ کا حصہ نہیں بنوں گا۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کو خیر آباد نہیں کہنے والے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے اینکر کامران شاہد نے بتایا ہے کہ ان کا وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطہ ہوا ہے۔ چوہدری نثار نے انہیں بتایا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کو خیر آباد نہیں کہہ رہے۔ نہ ہی وہ مسلم لیگ ن میں بننے والے باغی گروپ کا حصہ بنیں گے۔ کامران شاہد نے بتایا ہے کہ وزیر داخلہ جلد ہی پریس کانفرنس کریں گے۔ وزیر داخلہ نے آئندہ وزیراعظم نواز شریف کے حمایت میں کچھ بھی نہ کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔