کوہاٹ ،ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے دھرنا باز محض اپنا وقت ضائع کر کے ملک کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، اقبال ظفر جھگڑا

منگل 25 جولائی 2017 21:49

کوہاٹ ،ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے دھرنا باز محض اپنا وقت ضائع ..
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے دھرنا باز محض اپنا وقت ضائع کر کے عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں وہ کوہاٹ میں سابق ضلع ناظم ملک اسد کی رہاشگاہ پر ان کے رشتہ دار کی تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ مخالفین ن لیگ کے ترقیاتی کاموں سے گھبرا کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور اس کی آڑ میں حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں تاہم ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے بلکہ جمہوریت مزید پروان چڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی والے ہر محاذ پر اپنا شوق پورا کر لیں عام انتخابات میں عوام ان کو ان کی حیثیت دیکھا دے گی اقبال جھگڑا کا کہنا تھا فاٹا میں ترقیاتی کام بھر پور طریقے سے جاری ہیں حکومت فاٹا کے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :