اس سے پہلے کہ حالات مزید خراب ہوں نواز شریف کو اپنا متبادل لیآنا چاہئے،خورشید شاہ

منگل 25 جولائی 2017 21:38

اس سے پہلے کہ حالات مزید خراب ہوں نواز شریف کو اپنا متبادل لیآنا چاہئے،خورشید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نازک صورت حال سے دو چار ہیں اور اس سے پہلے کہ حالات مزید خراب ہوں نواز شریف کو اپنا متبادل لے آنا چاہئے،موجودہ صورت حال سے اداروں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقامہ رکھنا جرم نہیں مگر اقامہ چھپانا جرم ہے ا ور جے اًئی ٹی کی رپورٹ میں تو بہت سے دیگر معاملات بھی قابل گرفت ہیں اور اگر پانچ میں سے دو ججز کے فیصلے کو دیکھا جائے اور پھر جے اء ٹی کی تحقیقات کو دیکھا جائے تو معاملہ بہت واضع ہو جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساٹھ ہزار جوان شہید کروائے پھر بھی دنیا اس حوالے سے ہم پر الزام تراشی کر رہی ہے اور یہ خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی جمہوریت اور پارلیمنٹ کو خطرہ ہوا ہم نے جمہوریت و پارلیمنٹ کو بچایا اور اب یہ ذمہ داری نواز شریف کی ہے کہ وہ جرات دکھائیں اور جمہوریت کیلئے قربانی دیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں ٹائمنگ بہت اہم ہے اور وقت کو دیکھتے ہوئے نواز شریف کو اب بہتر فیصلہ کر لینا چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک