پاکستان میں گزشتہ تین ماہ میں دہشت گردی کے 18 واقعات میں 205 افراد شہید اور 378 افراد زخمی ہوئے

چھ خود کش ‘ دو ریموٹ کنٹرول اور دس فائرنگ کے واقعات شامل ہیں،رپورٹ

منگل 25 جولائی 2017 21:38

پاکستان میں گزشتہ تین ماہ میں دہشت گردی کے 18 واقعات میں 205 افراد شہید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) پاکستان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران دہشت گردی کے 18 واقعات ہوئے ہیں جس میں 205 افراد شہید ہوئے اور 378 افراد زخمی ہوئے ہیں ان واقعات میں چھ خود کش ‘ دو ریموٹ کنٹرول اور دس فائرنگ کے واقعات ہیں۔

(جاری ہے)

جناح انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق مئی 2017 ء سے لے کر 24 جولائی 2017 ء تک دہشت گردی کے اٹھارہ واقعات ہوئے ہیں پہلا واقعہ جن میں پانچ چمن میں پانچ کئی کو ہوا تھا جس میں بارہ لوگ شہید اور چالیس افراد زخمی ہوئے تھے۔

12 مئی کو مستونگ مین دہشت گردی کا واقعہ ہوا جس مین 27 افراد شہید اور 23 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ گزشتہ روز 24 جولائی کو لاہورمیں دہشت گردی کا ایک اور بڑا واقعہ ہوا جس میں 26 افراد شہید ہوئے اور 54 زخمی ہوئے ہیں۔ 23 جون کو پارا چنار مین دہشت گردی کواقعہ وہا جس میں 72 لوگ شہید ہوئے اور دو سو سے زائد لگ زخمی ہوئے تھے۔ 23 جون کو کوئٹہ میں بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوا جس میں 13 افراد شہید ہوئے اور بیس افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :