خضدار،گورنمنٹ گرلز کالج میں فرسٹ ایئر سال 2017.18 کے لیئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

5 طالبات نے شرکت کی

منگل 25 جولائی 2017 21:38

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خضدار میں فرسٹ ایئر سال 2017.18 کے لیئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیاکل 395 طالبات نے شرکت کی بلوچستان ریزیڈنشل کالج خضدار کے پرنسپل محمد عالم جتک ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج خضدار محمد حسن جاموٹ پروفیسر محمد علی دشتی پروفیسر جہانگیر پروفیسر عاصم نصیر پروفیسر سلیم جاوید نے انٹری ٹیسٹ کے دوران سینٹر کا معائننہ کیا اس موقع پر گرلز کالج کے پرنسپل راحیلہ صبا باجوئی نے کہا کہ معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لیئے عملی اقدامات کیئے جا رہے ہیں تاکہ معیار تعلیم بلند ہو اور ہم تعلیم ہی ذریعے ترقی کے منازل طے کرسکیں انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی حصول تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ہو ۔