سکھر میں سیپکو کی غفلت لوگوں کی جانوں کے لیے خطرہ بن گئی

8گھنٹے سے روڈپر گری ہائی وولٹیج کی تار درست نہ کی جاسکی،روڈ پر کرنٹ پھیلنے کا خدشہ

منگل 25 جولائی 2017 21:29

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء)سکھر میں سیپکو کی غفلت لوگوں کی جانوں کے لیے خطرہ بن گئی،8گھنٹے سے روڈپر گری ہائی وولٹیج کی تار درست نہ کی جاسکی،روڈ پر کرنٹ پھیلنے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق سکھر میں یوں تو سیپکو کی جانب سے لوگوں کے ساتھ زیادتیوں کی خبریں منظرعام پر آتی رہی ہیں مگر اب تو اس نے لوگوں کی جانوں سے بھی کھیلنا شروع کردیا ہے اور اس کی غفلت لوگوں کی جانوں کے لیے خطرہ بن گئی ہے سکھر کے علاقے بکھر چوک میں رات کو بجلی کے کھمبے سے ٹوٹ کر زمین پر گرنے والی تار کو اب تک نہیں جوڑا گیا ہے اور تار زمین پر موجود ہے جس میں کرنٹ دوڑ رہا ہے اس بارے میں سیپکو حکام کو گھنٹوں قبل آگاہ کیا گیا تھا مگر کسی سیپکو کے افسر یا اہلکار نے توجہ تک نہیں دی ہے جو کسی بھی انسانی جان کی ضیاع کا سبب بن سکتی ہیوجبکہ سیپکو حکام کے اس رویے پر علاقہ مکینوں میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے۔