تحریک انصاف ضلع سکھر کے رہنمائوں کا ایک اہم اجلاس جتوئی ہائوس میں منعقد ہوا

عمران خان کی 25اگست کو سکھر آمد اور ان کے جلسے سے خطاب کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی غور

منگل 25 جولائی 2017 21:29

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے رہنمائوں کا ایک اہم اجلاس جتوئی ہائوس میں منعقد ہوا اجلاس میں ، مبین خان جتوئی ، راجہ جگوانی ، میر صوبدار خان جتوئی ، نیاز کھوسہ،محراب خان کھوسہ ، جاوید میمن ، فصیح کھوسہ ، پرکاش لعل، گوہر خان ، طاہر شاہ سمیت سنیئر رہنمائوں نے شرکت کی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی 25اگست کو سکھر آمد اور ان کے جلسے سے خطاب کے سلسلے میں کی جانی والی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی غور و غوص کیا گیا اور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹیوں میں ذمہ داری تفویض کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی جلسہ گاہ کیمنزل گاہ گرائونڈ یا راجہ واٹر پارک کے لئے ا جازت نامہ دیا جائیگا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ کے کینالوں پر رہائش پذیر افراد کو بے گھر کرنا درست اقدام نہیں اس سے نا صرف سیکڑوں افراد بے گھر ہو جائینگے بلکہ بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگا کیونکہ کینالوں پر رہائش پذیر افراد کا زریعہ معاش شہری علاقوں میں روزگار کرنا ہے رہنمائوں نے مزید کہا کہ 25اگست کو سکھر میں منعقد جلسہ سکھر کے کرپشن میں ملوث افسران اور منتخب نمائندگان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا انشاء اللہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 25اگست کو سکھر پہنچ کرایک عظیم الشان لاکھوں کی تعداد میں جلسے سے شریک کارکنان سے خطاب کرینگے سکھر پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :