اضاخیل پولیس نے مشہور صدارتی ایورڈ یافتہ لوک گلوکارہ زرسانگہ پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا

منگل 25 جولائی 2017 20:44

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) اضاخیل پولیس نے پیر پیائی بیلہ کورونہ میں پشتو کی مشہور لوک گلوکارہ صدارتی ایورڈ یافتہ زرسانگہ پر حملے کا مقدمہ ڈاکٹر کی رپورٹ پر درج کرلیاگیا۔ اضاخیل پولیس نے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملز مان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزمان کے خلاف غیر قانونی طریقے سے گھر میں گھسنے خواتین اور مردوں پر تشدد گھر کو تالے لگانے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر پیائی بیلہ کورونہ میں رہائش پزیر مشہور و معروف پشتو لوک گلوکارہ زرسانگہ کے بیٹے شہزادہ ولد ملا جان سکنہ بیلا کورونہ پیر پیائی کی رپوٹ پر مد نمبر 8 روزنامچہ رپورٹ حبیب گل ولد خائستہ گل سکنہ بیلہ کورونہ پیر پیائی،زبیر ولد نور نبی سکنہ گل بیلہ پیر پیائی،شبیر ولدآجمیر سکنہ بیلہ کورونہ پیر پیائی ،خالد ولد حبیب سکنہ بیلہ کورونہ،زبیر ،سدھیرولد نور نبی خان سکنہ بیلہ کورونہ پیر پیائی،ناصر ولد اجمیر گل سکنہ بیلہ کورونہ پیر پیائی ،سید رحمان ولد خائستہ گل سکنہ بیلہ کورونہ پیر پیائی کے خلاف درج کی گئی تھی جس میںمعروف لوک فنکار ہ زرسانگہ اس کی بہو نوشادہ بی بی سمیت سات افراد زخمی ہوگئے جن کوڈی ایچ کیوہسپتال نوشہرہ اور بعدازاں پشاور منتقل کردیاگیا تھا۔

(جاری ہے)

DHQ ہسپتال نوشہر ہ کے میڈیکل آفیسر رپوٹ کی روشنی میں ملزمان کیخلاف ,337F(1),452-354,147,149 337A(1) ) کے تحت FIR درج کر کے فوری کاrروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) واحد محمودنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مظلوم عوام کی بروقت اور فوری قانونی مدد کے لیے قانون اور آئین کے دائرے میں ریتے ہوئے ہر وقت کوشاں رہے گی۔

مشہور ومعروف پشتو لوک گلوکارہ تشدد کیس کے تمام ملزمان کو قانونی حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس میرٹ اور شفاف تحقیقات کر تے ہوئے واقعے کے زمہ دار عناصر کو بے نقاب کرتے ہوئے قانونی کاروائی کر کے مظلوم کو انصاف کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :