وفاقی حکومت نے خواتین کوہرسطح پرنمائندگی دی ہے ، انجینئر امیر مقام

پی ٹی آئی حکومت میں پہلے سے قائم تعلیمی ادارے اورسکولوںکوبندکیاجارہاہے جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت کی مدد سے یونیورسٹیوںکاقیام عمل میںلارہاہے،سوات وویمن یونیورسٹی کیمپس کے افتتاح کے موقع پر خطاب

منگل 25 جولائی 2017 20:44

وفاقی حکومت نے خواتین کوہرسطح پرنمائندگی دی ہے ، انجینئر امیر مقام
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدر مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ایک طرف پہلے سے قائم تعلیمی ادارے اورسکولوںکوبندکیاجارہاہے جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت یونیورسٹیوںکاقیام عمل میںلارہاہے، سوات وویمن یونیورسٹی کیمپس کے قیام سے سوات کی طالبات زیورتعلیم سے آراستہ ہوںگی،آج عملی طورپرسوات کے عوام کاایک اور دیرینہ مطالبہ پوراہوگیاہے جس پرانہیںمبارکباددیتاہوں۔

انہوںنے کہاکہ محمدنوازشریف کے وژن اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کے منشورکے پر عملدرآمدکرتے ہوئے ملک کے بچے بچے کوزیورتعلیم سے آراستہ کرینگے،موجودہ وفاقی حکومت نے خواتین کوہرمقام پرنمائندگی دی ہے جبکہ دوسری جانب محض دعوے کئے جارہے ہیںنہ خواتین کونمائندگی دی جارہی ہے اورنہ خواتین کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے سوات میں سوات وویمن یونیورسٹی کے کیمپس کاافتتاح کرنے کے بعدشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ سوات وویمن یونیورسٹی کیلئے وزیراعظم محمدنوازشریف نی90کروڑ روپے کی منظوری دیدی ہے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے یونین کونسل جانبل کوکارئی اوردگرام رشہ گٹہ کے سوئی گیس کے باقاعدہ منصوبے کے افتتاح کے بعدکورائی اوردگرام میںبڑے اجتماعات سے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میںتعمیروترقی جارہی رہے گی اورانشاء اللہ اپنے تمام انتخابی وعدوںکوعملی جامہ پہنائیںگے۔

متعلقہ عنوان :