متحدہ عرب امارت کی لاہور میں دہشت گرد حملے کی مذمت ،ْدہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ یکجہتی کا اظہار

منگل 25 جولائی 2017 21:21

متحدہ عرب امارت کی لاہور میں دہشت گرد حملے کی مذمت ،ْدہشت گردی کیخلاف ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) متحدہ عرب امارت نے لاہور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو یو اے ای کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق متحدہ عرب امارت نے پیر کو لاہور میں دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 26 بیگناہ شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارت نے ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کیخلاف اپنے سخت موقف کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یو اے ای نے اس موقع پر پاکستان کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ وہ متحد ہو کر اس لعنت سے چھٹکارا دلائیں جس سے عالمی سلامتی اور استحکام کو خطرات لا حق ہیں۔یو اے ای نے حملے میں جاںبحق افراد کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :