اداروں کی بہتری اور مضبوطی سے ملک مضبوط ہوتا ہے ، ہمیں اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کرنا چاہئے،بطورچیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی پوری کوشش کی کہ پی اے سی کو مضبوط کیا جائے ،یہی وجہ ہے کہ اس کمیٹی میں پہلی بار6 سینٹرز کو بھی شامل کیا گیا

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے زیر تربیت افسران کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 21:18

اداروں کی بہتری اور مضبوطی سے ملک مضبوط ہوتا ہے ، ہمیں اداروں کی مضبوطی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اداروں کی بہتری اور مضبوطی سے ملک مضبوط ہوتا ہے اس لئے ہمیں اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کرنا چاہئے،بطورچیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی پوری کوشش کی ہے کہ پی اے سی کو مضبوط کیا جائے اور یہی وجہ ہے کہ اس کمیٹی میں پہلی بار6 سینٹرز کو بھی شامل کیا گیا۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو اپنے چیمبر میں آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے زیر تربیت افسران کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ،اس موقع پر پبلک اکائونٹس کمیٹی اور اکائونٹس کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف نے کہا کہ انہوں نے بطورچیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی پوری کوشش کی ہے کہ پی اے سی کو مضبوط کیا جائے اور یہی وجہ ہے کہ اس کمیٹی میں پہلی بار6 سینٹرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی بہتری اور مضبوطی سے ملک مضبوط ہوتا ہے اس لئے ہمیں اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کرنا چاہئے۔ ملاقات میں ایکٹنگ اڈیٹر جنرل عمران اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری پی اے سی افتخار رحیم اور جوائنٹ سیکرٹری پی اے سی سید فیاض حسین شاہ بھی موجود تھے۔