Live Updates

شہباز شریف کی کوٹ لکھپت سبزی منڈی دھماکے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت

منگل 25 جولائی 2017 21:18

شہباز شریف کی کوٹ لکھپت سبزی منڈی دھماکے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے منگل کو یہاں کوٹ لکھپت سبزی منڈی دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی- شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کی گئی- کورکمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل صادق علی، صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ، ایوب گادھی، جہانگیر خانزادہ، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، اعلی سول وعسکری حکام اورپولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعدادنے نماز جنازہ میں شرکت کی-وزیر اعلی پنجاب نے شہید پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا-وزیر اعلی پنجاب اور کورکمانڈر لاہور نے شہید پولیس اہلکاروں کی میتوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں-وزیر اعلی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے لواحقین کو گلے لگا کر دلاسہ دیا -وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے جگر گوشوں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے - ہمارا ایمان ہے کہ شہید زندہ ہوتے ہیں -انہوں نے کہا کہ آپ کے بہادر بیٹوں نے وطن پر جان نچھاور کی ہے -ان کی یہ قربانی قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی-انہوں نے کہا کہ شہداء نے عظیم مقصد کیلئے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں -شہداء کی لازوال قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی-انہوںنے کہا کہ قوم کے اتحاد سے سفاک درندوں کا مکمل صفایا کیا جائے گااورخون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے - پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی دی -
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :