گلگت بلتستان اسمبلی میں وزیر اعظم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کر نے کی قرار داد اکثریت رائے سے منظو ر

ایوان نوازشریف کو کی ملکی تعمیر وترقی ،امن کی بحالی اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کئے گئے عملی اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، قرار داد کا متن لاہور ، پارا چنار ،سندھ ،کوئٹہ ور پشاور میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت ، متفقہ قرارداد منظور

منگل 25 جولائی 2017 21:17

گلگت بلتستان  اسمبلی میں وزیر اعظم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کر نے ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے وزیر اعظم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قرار داد اکثریت رائے سے منظو ر کر لی منگل کے روز قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی سیکریٹری برکت جمیل نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے قانون و آئین کی پاسداری اور اداروں کے احترام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو یہ مقتدر ایوان قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر وزیر اعظم پاکستان نے نہ صرف اپنیء آپ کو بلکہ اپنی پوری فیملی کو عدالت کے سامنے عدالت کے سامنے پیش کیا اور قانون و آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا قانونی دفاع کر رہے ہیں یہ مقتدر ایوان وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ملکی تعمیر وترقی ،امن کی بحالی اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کئے گئے عملی اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور حکومت گلگت بلتستان اداروں کی مضبوطی ،عدلیہ آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے برکت جمیل کی پیش کردہ قرار داد کی پاکستان پیپلز پارٹی اور اسلامی تحریک نے مخالفت کی جس کے بعد سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد نے قرارداد کو اکثیریت رائے سے منظور کردیا اس سے قبل کپٹین ( ر) محمد شفیع نے گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے بم دھماکے سمیت حالیہ دنوں پارہ چنار ،سندھ ،کوئٹہ ور پشاور میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت میں قرارداد پیش کی جس کی ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لی ۔