صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق کا سانحہ فیروزپور روڈ میں شہید پولیس اہلکار عمیر غنی کی رہائش گاہ کا دورہ

منگل 25 جولائی 2017 21:14

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق کا سانحہ فیروزپور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق نے سانحہ فیروزپور روڈ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار عمیر غنی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور اہل خانہ کے ساتھ اہلکار عمیر غنی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیابتایاگیا ہے کہ فیروز پور روڈ پر ہونے والے افسوس ناک بم دھماکے میں پولس کانسٹیبل عمیر غنی نے جام شہادت نوش کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق اور ایس پی انٹی رائٹ محمد نوید عمیر غنی کی رہائش گاہ پر گئیاور اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پولیس اہلکار نے بہادری کی مثال قائم کی۔

متعلقہ عنوان :