چنیوٹ،د ہشت گردوں کا مستقبل رسوائی ہے، ملک دشمن عناصر پاکستان کے امن کو سبوتاژکرنا چاہتے ہیں،مولانا قاری عبدالکریم

منگل 25 جولائی 2017 21:12

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) د ہشت گردوں کا مستقبل دنیا وآخرت میں ذلت ورسوائی ہے ملک دشمن عناصر دہشت گردی کی آٹ میں پاکستان کے امن کو سبوتاژکرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار چئیر مین تحریک فلاح دارین مولانا قاری عبدالکریم نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے دنیا وآخرت میں اللہ کے مجرم ہیں شر پسند عناصر ملک میں افراتفری پھیلا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے در پے ہیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دیں گے پاکستان کسی بھی طرح کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا اسلام ایک پرامن دین ہے اسلام شر پسندی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا بے گناہ افراد کا خوب بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں انہوںنے سیاست دانوں پر زور دیا کہ اپنی نورا کشتی چھوڑ کر ملکی دفاع اور استحکام کے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میںملا دیں ملک دشمن عناصر رد الفساد کو متاثر کرنے کے لیے شر منک ہتھ کنڈے استعمال کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :