چنیوٹ، ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے ہمیں بیرونی و یہودی طاقتوں کا مقابلہ کر نا ہو گا،قا ری محمد سلمان عثمانی

منگل 25 جولائی 2017 21:12

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے ہمیں بیرونی و یہودی طاقتوں کا اکٹھے ہو کر باہم اتفاق سے مقابلہ کر نا ہو گا اور مل کر تما م چیلنجز کا بھی سختی سے مقابلہ کر نا ہو گا ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں ،ان خیالات کا اظہارپاکستان علماء کو نسل چنیوٹ کے صدر قا ری محمد سلمان عثمانی نے کیا ،انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے ہمیں بیرونی و یہودی طاقتوں کا اکٹھے ہو کر باہم اتفاق سے مقابلہ کر نا ہو گاپاکستان میں امریکی مداخلت کسی صورت قبول نہیں ملک عزیز پاکستان کا تحفظ ہم سب پر لازم ہے ،۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ڈکٹیشن او ر عالمی استعمار کی تابعداری نے ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کیلئے خطرات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے میں دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرور ت ہے بلکہ سیاسی جماعتوں اور ہر محب وطن کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کر تے ہو ئے دشمن کی ہر چال کا ناکام بنانے کیلئے اپنا ایک محب وطن پاکستانی ہو نے کے ناطے کردار ادا کر نا ہو گا اور پاکستان کی سا لمیت کے خلاف ہر اٹھنے والی نظر اور اور ہر اقدام کا بہادری و جرأت مندی سے مقابلہ کر نا ہو گا فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کیلئے تمام مکاتب فکر کو مل کر مشترکہ جدوجہد کر نی چاہیئے اگر تمام مسلمانوں نے اس فتنہ کی سرکوبی کیلئے اور اس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کچھ نہ کیا تو دنیا و آخرت میں شرمندگی اٹھا نا پڑے گی مرتد کی شرعی سزا نافذ نہ کر نے پر حکمران بھی خدا کے حضور جوابدہ ہوں گے ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ،انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کی اساس ہے اس عظیم مشن پر کام کر نے والے مبارکباد کے مستحق ہیں چونکہ جانشین پیغمبر ؐ خلیفہ ٴ رسول ﷺسیدنا ابوبکر صدیق ؓ نے سب سے پہلے مسیلمہ کذاب جیسے جھوٹے مدعی نبوت کے خلاف جہاد کر کے اس کا قلع قمع کیا آج ہم ان کی سنت پر عمل پیرا ہو کر مسیلمہ کے پیرو کاروں قادیانی فتنہ کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایساعظیم مشن ہے جس پر کام کر نے والوں کیلئے جنت کی بشار ت ہے انہوں نے کہا کہ فتنہ قادیانیت نے بھیانک کردار ادا کرت ہو ئے انگریز سامراج کے اشارے پر نبی رحمت سید الاولین و الا ٓخرین حضرت محمد مصطفیﷺ کے مقابلہ پر مسیلمہ پنجاب مرزا غلام قادیانی کو کھڑا کیا اس طرح انہوں نے منصب نبوت و رسالتﷺ پر ڈاکہ ڈال کر اور جھوٹے مذہب کی بنیاد رکھ کر نیا فتنہ کھڑا کیا جس کے خلاف تمام مسلمان کام کر رہے ہیں قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ اس فتنہ کو یہود ہنود اور حکومتی صفوں میں چھپے ہو ئے قادیانی اور کچھ مفاد پرست طبقہ سپورٹ کر رہاہے اگر وہ آج ان کی سرپرستی چھوڑ دیں تو یہ انگریز سامراج کا لگا یا ہو ا پو دا زمین بوس ہو سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دی جانے والی پارلیمنٹ کا تاریخ ساز فیصلہ اور پھر اس کی توثیق اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلہ جات سے امت مسلمہ کو فخر ہے انہوں نے تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام اور مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ا س عظیم و مقدس مشن تحفظ ختم نبوت کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر مشترکہ جدو جہد کا آغاز کریں جو کہ وقت کا اہم تقاضا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم معصوم فلسطینیوں اور برما کے مسلمانوں کے غم میں برابرکے شریک اوراپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیںاورعالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں وہ فلسطین اور برما میں میں جا ری بر بریت و مظالم کو رکوائے ،انہوں نے مسلم ممالک کے سر براہان سے بھی اپیل کی کہ وہ خواب غفلت سے بیدار ہو ں اور مظلوم فلسطینیوں اور برما کے مسلمانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں

متعلقہ عنوان :