چنیوٹ،چنیوٹ پولیس کا دیگر سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ سرچ اپریشن

دو سو سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق و فیزیکل چیکنگ کی گئی

منگل 25 جولائی 2017 21:12

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) چنیوٹ پولیس نے دیگر سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کیا۔ دوران سرچ اپریشن دو سو سے زائد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق و فیزیکل چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی ہدایت پرچنیوٹ پولیس نے گزشتہ رات ضلع کے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کیا۔ سرچ اپریشن میں ضلع کے تمام ایس ایچ اوز اورایلیٹ کی ٹیموںنے حصہ لیا۔ دوران سرچ اپریشن دو سو سے زائد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق اور فیزیکل چیکنگ کی گئی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کیے گئے۔ بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے پر 6 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا اور بعد از تصدیق چھوڑ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :