پشاور کے مختلف علاقوں میں گرانفرشوں کے خلاف کاروائی، 63افراد کو گرفتار کر لیا گیا

منگل 25 جولائی 2017 21:47

پشاور کے مختلف علاقوں میں گرانفرشوں کے خلاف کاروائی، 63افراد کو گرفتار ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں گرانفرشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 63افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرمحمد مغیث ثنا ء اللہ اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے چارسدہ روڈ اور جی ٹی روڈ کے علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئی18 افراد کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شازیہ عطاء نے حیات کی مختلف مارکیٹوں میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 22 گرافروشوں کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جا وید انور کمال اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین نے مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے پھندو روڈ کے علاقوں سے گرانفروشی پر 14 افراد کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق کنڈی نے جی ٹی روڈ پر سردارگڑھی اور چمکنی کے علاقے سے 9 گرانفروش گرفتار کیے۔۔ ان گرفتار افراد میں نانبائی، ریسٹورنٹ مالکان، سبزی و پھل فروش،چائے فروش اور دیگر شامل ہیں ۔ انتظامیہ کے مطابق ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :