مراد علی شاہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالا جعلی امپلائمنٹ ڈاکومنٹ جعلی اور منت گھڑت ہے، ترجمان وزیراعلی سندھ

منگل 25 جولائی 2017 21:47

مراد علی شاہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالا جعلی امپلائمنٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) ایک جعلی امپلائمنٹ ڈاکومنٹ(No.2087120/201/2011تاریخ اجمان 2011-12-31جوکہ مراد علی شاہ وزیر اعلی سندھ کے حوالے سے ہی(جوکہ مبینہ طورپر وزارت داخلہ حکومت یو اے ای کی جانب سے جاری کردہ دکھا کرالیکٹرونک ، پرنٹ اور سوشل میڈیا میں گردش کررہاہے۔ اس حوالے سے یہ وضاحت کی جارہی ہے کہ یہ ڈاکومنٹ جعلی اور من گھڑت ہے اور اس بات کی تصدیق کے لیے درج ذیل حقائق ہیں۔

اس ڈاکومنٹ میں جو نام دکھایا گیاہے وہ سید مراد علی شاہ ہے جبکہ وزیر اعلی سندھ کے تمام سرکاری کاغذات بشمول کمپیوٹرائز قومی شناختی کارڈ ، پاسپورٹ، تعلیمی اسناد/ڈگری میں مراد علی شاہ ہے۔مذکورہ ڈاکومنٹ میں جو تاریخ پیدائش دکھائی گئی ہے وہ 8نومبر1963ہے جبکہ وزیر اعلی سندھ کی درست تاریخ پیدائش 11 اگست 1962ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ڈاکومنٹ میں پاسپورٹ نمبر AB0908456 دکھایاگیاہے جبکہ مراد علی شاہ،وزیر اعلی سندھ کو کبھی بھی اس نمبر کا پاسپورٹ جاری نہیں کیاگیاہے۔

مراد علی شاہ وزیر اعلی سندھ نے سال 2011 کے دوران جو پاسپورٹ استعمال کیاتھا اس کا نمبرEM5145951تھا ۔مذکورہ ڈاکومنٹ میں جو تاریخ درج ہے وہ 31دسمبر 2011ہے جوکہ ہفتہ کا دن تھا اور اس دن متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل تھی اور تمام سرکاری دفاتر عام تعطیل کے باعث بند تھے۔مذکورہ بالا حقائق کے پیش نظر ایک بار پھر یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ مذکورہ ڈاکومنٹ جعلی اور من گھڑت ہے اور اس کے تمام مندرجات کی سختی کے ساتھ تردید کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :