لاہور خود کش حملے میں26افراد کی شہادت افسوسناک ہے، ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے‘میاں مقصود احمد

گزشتہ9برس میں صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردی کی20بڑے واقعات ہوچکے ہیں‘امیرجماعت اسلامی پنجاب

منگل 25 جولائی 2017 20:52

لاہور خود کش حملے میں26افراد کی شہادت افسوسناک ہے، ذمہ داران کو کیفرکردار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ لاہورمیں خود کش حملے میں 26افراد کی شہادت انتہائی افسوس ناک اورقابل مذمت ہے۔دھماکے کا اصل ٹارگٹ پولیس اہلکار تھے۔سیکیورٹی فورسز کونشانہ بنانے کا مقصد ملکی دفاع کوکمزور کرنا ہے۔لاہور میں دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائی نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے۔

اس واقعہ میں ملوث افراد اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔لاہور میں یہ 5ماہ 8دن کے بعد دوبارہ دہشت گردی کا واقعہ رونما ہواہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف تقریبات اور منصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ2009سے لے کر اب تک دہشتگردی کی20بڑے واقعات صوبائی دارالحکومت میں ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بنے اور متعدافراد زخمی ہوئے ۔پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے ہندوستان کی راء،اسرائیلی موساد اور امریکن سی آئی اے موجود ہے جوپاکستان کی سلامتی کے خلاف گٹھ جوڑ کرچکی ہیں۔حکومت کو ان ملک دشمن قوتوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے چاہئیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت ایسی پالیسیاں مرتب کرے جو حقیقی معنوں میں ملک وقوم کے مفاد میں ہوں۔

انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے عسکری اداروں کی کاوشوں سے ملک میں امن وامان کی صورتحال بہترہوئی ہے مگر ابھی اس سلسلے میںمزید اقدامات کیے جائیں تاکہ دہشتگردی پر مکمل طورپر قابوپایاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے لاہور کو سیف سٹی کادرجہ دیا گیا ہے۔جگہ جگہ پر سیکیورٹی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں،اس کے باوجود دہشتگردی کاواقعہ ہونا لمحہ فکریہ اور افسوس ناک امر ہے۔نیکٹا نے لاہور میں دھماکوں کے خطرے کے بارے میں پیشگی آگاہ کردیا تھا مگر بدقسمتی سے شہر لاہورمیں سیکیورٹی انتظامات کافقدان قیمتی جانوں کے ضیاع کاباعث بناہے۔

متعلقہ عنوان :